کیو/یوکرین قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اولیکسی دانیلوو نے الزام لگایا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر 120000 فوجی تعینات کئے ہیں۔مسٹر دانیلوو نے ا?ئی سی ٹی وی پر کہا،’’ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔ہر روز صبح شام ہمیں اپنے ذرائع سے تازہ رپورٹ حاصل ہوتی ہیں۔ اگر ا?ج موجود خطروں کے بارے میں بات کی جائے تو بلا شبہ،ہماری سرحد پر 120000روسی فوجی تعینات ہیں۔‘‘انہوں نے کہا،’’یہ واضح طورپر اس مہم کیلئے کافی نہیں ہے جس کے بارے میں ہر کوئی بات کررہا ہے۔‘‘روس مسلسل مغربی ملکوں اور یوکرین کے ’جارحانہ کارروائی‘والے الزامات سے انکاری ہے۔‘‘ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کے منصوبے نہیں بنا رہا ہے اور ’جارحانہ رویہ‘ کے دعوے روس کی سرحدوں پر ناٹو کی موجودگی بڑھانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔یوکرین اور مغربی ملکوں نے حال ہی میں یوکرین کی سرحدوں کے پاس روس کی ’جارحانہ کارروائیوں‘ میں مبینہ اضافے کے سلسلے میں تشویش کا اظہارکیا ہے۔روسی صدر کے دفتر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوو نے کہا کہ روس اپنے علاقے میں اور اپنے صوابدیدپر فوجیوں کو منتقل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے اور کسی کو فکر نہیں کرنی چاہئے۔(یواین آئی)