بیجنگ // چین نے آئی درمیانہ درجے تک مار کرنے والے نیوکلیائی میزائلوں کے معاہدے سے امریکی دستبرداری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور امریکا معاہدے کو باقی رکھنے کیلیے معاملات بات چیت کے ذریعیحل کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے سرد جنگ کے دوران روس کے ساتھ طے ہونے والا انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی معاہدہ معطل کردیا ہے، امریکا کی معاہدے سے دستبرداری پر چین سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک نے بھی تشویش اظہار کیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس آئی این ایف معاہدے باقی رکھنے کیلیے عملی مذاکرات کا آغاز کریں۔ دوسری جانب یورپی ممالک نے روس کیساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے معاہدے سے دستبرداری پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے اس فیصلے سے پوری دنیا میں ہتھیاروں کی ڈور شروع ہوسکتی ہے۔ سابق جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے امریکا اور روس کے درمیان معاہدے کا خاتمہ یورپی یونین کے ایک بڑے خطرے کی مانند ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ معاہدے کی منسوخی کا امریکی فیصلہ یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔