روسی تیل 60ڈالر فی بیرل، فیصلے پر عمل درآمد شروع

بروسیلز//یورپی یونین ممالک کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کرنے کے فیصلے پر کل سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔ تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی۔یورپی یونین ممالک کی جانب سے ماہ جون میں قبول کردہ، روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹاپیکیج ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے بعد آج سے نافذ العمل ہوا ہے ۔یورپی یونین کے رکن ممالک نے تیل پر پابندی پر جامع مذاکرات کئے ۔یورپی یونین کے ممالک اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ، تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی۔یورپی یونین کے ممالک نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے روس سے تیل کی ترسیل ہونے والی ڈرزبا پائپ لائن کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔