فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے نادی ہل رفیع آباد علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو شام دیر گئے نادی ہل کراسنگ پر ایک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان زوردار ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارمظفر احمد تیلی ساکنہ آرام پورہ سوپورشدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔