انقرہ// ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی صدر پوتن اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میںشام کی صورتحال اور دہشتگردی میں تعاون جاری رکھنے پر بات چیت کی ہے ۔ترک صدارتی ذرائع کے مطابق ترک صدرطیب اردگان اور روسی صدر پوتن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماو¿ں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا اور شام کے شہر ادلب میں نگراں چیک پوسٹوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں ترک صدر نے شام میں جاری صورتحال، عفرین میں ترک فورسز کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماو¿ں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔یو این آئی