سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ربیع الاول کے بابرکت والے مہینے کی آمد پر عالم اسلام خصوصاً وادی کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ اسی بابرکت مہینے میں پیغمبر آخر الزمانؐکی ولادت باسعادت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ یہ مہینہ عالم اسلام کی سربلندی، انسانیت کی بقا اور پائیدار امن اور کورونا وائرس سے نجات حاصل ہو۔انہوں نے صوبائی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ درگاہ حضرت بل اور دیگر بقعہ جات میں زائرین کیلئے تمام قسم کی سہولیات میسر رکھیں۔ دریں اثناء پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس مبارک حضرت خواجہ نقشبندؒ خصوصاً خواجہ دیگر کے پیش نظر زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات میسر رکھیں ۔