نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے معاملوں کے سلسلے میں کسی نامعلوم مفکر کی مثال کے ساتھ ہفتے کو مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ بار بار ایک ہی طریقہ کرکے اس کے الگ الگ نتیجوں کی امید کرنا سنکی پن ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکہا،‘‘بار بار ایک ہی کام کرنا اور اس میں بھی الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہی ہے – نامعلوم۔’’اس کے ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈاؤن کے چاروں مراحل میں کورونا کے مسلسل بڑھے گراف کو بھی پوسٹ کیا ہے جن میں دکھایا گیا ہے کہ ہر لاک ڈاؤن میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھی ہے ۔کانگریس لیڈر نے کورونا بحران کے سلسلے میں حکومت پر کل بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہاتھا‘‘ہندوستان ایک غلط دوڑ جیتنے کے راستے پر بڑھ رہا ہے ۔یہ گھمنڈ اور نا اہلیت کے خطرناک مرکب کے نتیجے میں پیدا ہوا خطرناک سانحہ ہے ۔