عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو بارہمولہ ضلع میں ایک مارٹر گولہ برآمد کیا، جسے بعد میں فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے بتایاکہ شمالی کشمیر کے رام پور علاقے میں فوج کی ایک یونٹ کے قریب کھدائی کے کام کے دوران زندہ خول برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو محفوظ بنایا گیا، اور پولیس کو بھی اس کی بازیابی کے بارے میں مطلع کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ پولیس کی موجودگی میں فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے شیل کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔