رام بن //رام سو پولیس نے موضع ساربگنی ،رامسو کے بشارت احمد ولد عبدالعزیز بوہرو کے خلاف عصمت ریزی کا ایک معاملہ درج کیا ہے۔پولیس نے متاثرہ کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ کلاس اکھڑال کے پاس اپنے وکیل کے ذریعہ سے ایک تحریری شکایت دائر کرنے پر مبینہ ملزم اور اسکے چار ساتھیوں کے خلاف پولیس اسٹیشن رام سو میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 44 زیر دفعہ 376/109 ایک معاملہ درج کیا ہے۔شکایت میں متاثرہ نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ مبینہ ملزم بشارت احمد ولد عبدالعزیز بہورو ساکنہ چھببا ،ساربگنی نے مورخہ 3-06-2018 کو اُسکی عصمت ریزی کی تھی جس میں اسکے چار ساتھی بھی ملوث تھے۔رام سو پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے اسکی تحقیقات ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رام سو انسپکٹر نوین انگرال کو سونپی ہے۔