رام بن //فوج کی جانب سے رام بن کے طلاب کے لئے فوج میں اپنے کئیرئیر کا انتخاب کرنے کے لئے ایک ترغیبی سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔اس لیکچر میںرام بن ڈگری کالج کے 200 طلاب بشمول طالبات کو آرمڈ فورسزا میں جوائن کرنے کے بعدزندگی میں دستیاب مختلف از خود ترقیاتی پروگراموںکی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ طلاب کو دستیاب مختلف داخلہ سکیموں کی جانکاری بھی دی گئی بشمول سلیکشن طریقہ کار اور کس طرح سے اس کے لئے تیاری کریں ، کی جھلک پیش کی گئی۔فوجی افسر جسے سلیکشن بورڈوںکے گرائونڈ ٹیسٹنگ افسر کے بطور تجربہ حاصل ہے ،نے لیکچر دیا ۔ڈگری کالج کے طلاب نے فوج کا رام بن کے طلاب کو جانکاری فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل نے فوج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔