بانہال //رام بن میں ایک موٹر سائیکل کو پیش آئے حادثے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ چھ بچوں سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔رام بن کے قریب کوہ باغ لنک روڈ پر پیر کی شام ایک موٹر بائیک جس کے ساتھ ایک کیرئیر لگا ہوا تھا ، کے حادثے میں چھ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے جبکہ اس حادثے میں ایک بچے کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل کیرئیر کوہ باغ سے رام بن کی جارہاتھا،اور کوہ باغ رابط سڑک سے نیچے لڑھک گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک بالغ اور دس سال سے کم عمر کے چھ دیگر بچے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت اس پر سات بچے اور ایک بالغ سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے اور زخمیوں کا تعلق پنجاب سے ہیںاور وہ یہاں رام بن میں کام کاج کی غرض سے ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رام بن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے بتایا کہ ایک بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ بالغ ڈرائیور اور دس سال سے کم عمر کے چھ بچے اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال رام بن میں زخمیوں کے سی ٹی سکین اور چسٹ وغیرہ کے ایکس رے سمیت تمام ممکنہ ٹیسٹ کئے گئے ، لیکن بیشتر زخمیوں کو متعدد زخم آئے ہیں اور اسی کے پیش نظر تمام زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا جارہا ہے۔