رام بن //گورنمنٹ ہائی سکول چندر کوٹ میں محکمہ لیبر نے بُدھ کے روزضلع اطلاعاتی مرکز رام بن کے اشتراک سے ’’محنت اطفال‘‘ کے موضوع پر ایک بیداری کیمپ و مباحثہ کا مقابلہ منعقد کیا ۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر گھنیشام بسوترہ ،گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹرفردوس احمد اوراساتذہ کے علاوہ طلاب کی ایک بھاری تعداد نے اس میں شرکت کی۔مباحثہ میں سکول کے 10طلاب نے حصہ لیا۔اپنے خطاب میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے بچوں کو مزدوری سے بچانے کی سخت ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس مدت میں انہیں سکولوں میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر محکمہ تعلیم اور مختلف این جی اوز کے ساتھ سکول ترک کرنے والے بچوںکو تلاش کرتی ہے،جو غالباً بچہ مزدوری میں شامل ہوئے ہوں۔اس موقعہ پر ضلع اطلاعاتی مرکز کی جانب سے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی منعقد کیا گیا ،جسے سامعین نے بہت ہی پسند کیا۔