رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی ہدایت پر رام بن میں مختلف محکموں پر مشتمل ایک خصوصی مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے عید الفطر کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ منعقد کی، تاکہ لوگوں کو اشیائے خوردنی و دیگر اشیائے ضروریہ مناسب داموں پر دستیاب ہو۔ٹیم نے پھل، سبزیوں ،دودھ ،جنرل اسٹورز ،ڈھابوں اور دیگر خوردنی ائیٹمز کے نرخوں کا جائزہ لیا ۔ٹیم کی قیادت تحصیلدار رام بن پرمود کمار کررہے تھے ۔ٹیم ای او رام بن رویندر کمار، نائب تحصیلدار عبدالجبار، ٹی ایس او رام بن ،فوڈ سیفٹی افسر کے علاوہ مختلف محکموںکے اہلکاروں نے دوکانوں ،پھڑی والوںکی چیکنگ کی اور سڑی ہوئی ایٹمز ،سبزیاں ،پھل اور مٹھائیاں ضبط کی اور خاطی دوکانداوں سے 8240 روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔ٹیم نے موقعہ پر ہی تقریباً ایک کوئینٹل خراب سبزیاں اور پھل ضائع کردیا اوراسکے علاوہ 5کلو گرام پالی تھین لفافے بھی ضبط کئے۔اس موقعہ پر افسروں نے دوکانداروں اور تاجروں سے ناجائز منافع خوری سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی اور صحت و صفائی برقرار اور ریٹ لسٹ آویزان رکھنے پر زور دیا ۔ٹیم نے صارفین سے بھی خریداری کرتے وقت چوکنا رہنے کی اپیل کی۔ضلع کے دیگر تحصیلوں میں بھی اسی قسم کی چیکنگ کی گئی ۔