رام بن//ضلع کی دو اہم سڑکیں ٹی چوک سے ہسپتال اور ضلع کورٹ کمپلیکس تک اور شاہی مسجد سے ضلع کمپلیکس میترا ں تک ناجائز پارکنگ میں تبدیل کی گئی ہیں۔ لوگوں کا مبینہ الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی کی موجودگی میںپرائیویٹ وہیکل مالکان عام لوگوں اور پیدل چلنے والے مسافروں کے لئے پریشانیاں پید اکرتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی سے یہ صاف معلوم پڑتا ہے کہ انتظامیہ ان سڑکوں کو ناجائزتجاوزات سے پاک کرنے میں ناکام رہی ہے۔پیدل چلنے والے راہگیر جو ان سڑکوں پر سے گُذر رہے ہیں،اکثر اس جام میں پھنس جاتے ہیں۔لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ اس کی جانب آنکھیں موندھ چُکیں ہیں، جس سے صاف عیاں ہے کہ افسرں عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔لوگوں کا مبینہ الزام ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی عدم دور اندیشی سے قصبہ کو پارکنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس مدعے پر انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی سے ایسا لگ رہا ہے کہ انتظامیہ کو عوام کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ٹریفک جام کی وجہ سے مریضوں کو لے جارہی ایمبولنس بھی بعض اوقات ٹریفک جام میں گھنٹوں لگی رہتی ہیں۔لوگوں نے سوال کیا ہے کہ اگر ایسی حالت ضلع ہیڈ کوارٹر کی ہے ،تو انتظامیہ سے ضلع کے دیگر قصبوں کے بارے میں کیا توقع کی جاتی ہے۔لوگوں کی انتظامیہ سے غیر قانونی پارکنگ مسئلہ کو حل کرکے قصبہ کی اہم سڑکوں کو پارکنگ سے پاک کرنے کا مطالبہ ہے، تاکہ لوگوں کو راحت نصیب ہو۔