بانہال//جموں سرینگر شاہراہ پر سنیچر کی علی الصبح قریب پانچ بجے مکرکوٹ کے قریب ایک بغیر نمبر والی نئی آلٹو کار حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار کی موت واقع ہوئی ۔ مہلوک کی شناخت25سالہ عقیل احمد شا ہ ولد محمد سید شا ہ ساکن خواجہ باغ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مکرکوٹ اور رامسو کے درمیان بلاک دفتر کے موڑ پر یہ نئی آلٹو کارزیر چیسز نمبر MA3UA61S00J60014 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دو سو فٹ نیچے نالے میں جاگری اور اس سوار شخص کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے فورا ًبعد پولیس ، مقامی لوگوں ، سی آر پی ایف اور فوج نے بچا ئوکارروائیوں کا آغاز کیا اور کار کی تلاش پر وہاں صرف واحد کار سوار کی لاش پائی گئی۔