جموں // جموں ایسٹ کے سابقہ ممبر اسمبلی راجیش گپتا نے صوبائی کمشنر سنجیو ورما اور چیر مین جے ڈی اے وکاس شرما کے ہمراہ پرانے بس اسٹینڈ علاقہ میں پارکنگ پروجیکٹ کا دورہ کیا۔معاینہ کے دوران انہیوں نے ملٹی ٹائر پارکنگ پرجیکٹ پر ہو رہی کام کا جائزہ لیا، جو کہ بس اسٹینڈ کے علاقہ میں تکمیل ہو رہی ہے۔جب یہ پارکنگ پروجیکٹ تکیمل کو پہہنچے گا تواس سے شہر میں بھیڑ بھاڑ سے نجات ملے گی۔اس موقعہ پر اہلکاروں نے متعلقہ انجینئروں کو کام کے حتمی مرحلہ میں سرعت لانے کی ہدایت دی ،تاکہ جموں کے لوگوں کو آرام و آسائش کا ایک تحفہ دیا جا سکے۔اس موقعہ پر سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا نے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ سے جموں ملک بھر میں ترقیاتی شہروں میںشمار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی بننے کے لئے معقول پارکنگ کی جگہ ایک شرط ہے ،جسے اس پروجیکٹ سے پر کیا جا رہا ہے۔صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے اہلکاروں کو ایک عالمی معیار کے سٹریکچر کو تیار کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اہلکاروں سے پروجیکٹ کی تکمیل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔جے ڈی اے کے وی سی وکاس شرما نے اس موقعہ پر یقین دلایا کہ پروجیکٹ کی تکمیل اعلیٰ میعار اور بر وقت تکمیل ہو گی۔