جموں//راجوری اور پونچھ اضلاع سے تعلق رکھنے والے 24نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ نے کپسٹی بلڈنگ ٹور کو مکمل کرنے کے بعد گورنر سے ملاقات کی۔گروپ کی قیادت لیفٹنٹ کرنل سی این بابو ، 38آر آر کر رہے تھے ۔گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے ان کے تجربات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ گورنرنے ان نوجوانوں کو تحائف پیش کئے اور انہیں روشن مستقبل کی دعا کی۔