راجوری میں متعدد تلاشی آپریشن شروع

سمت بھارگو

راجوری//یوم آزادی کے موقع پر خطہ پیر پنچال میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری ہے جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے اتوار کو راجوری ضلع کے متعدد علاقوں میںمحاصرے اور تلاشی آپریشنز شروع کئے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ راجوری ضلع کے کچھ حصوں بشمول راجوری قصبہ، بدھل اور درہال میں فوج اور پولیس کی ٹیموں نے کچھ علاقوں کا گھیرائو کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے ۔انہوں نے بتایا مذکورہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم چلانے کیساتھ ساتھ دیگر تفصیلا ت بھی جمع کی گئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشقیں علاقے پر تسلط کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئیں تاکہ یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کو بڑھایا جا سکے۔