راجوری// راجوری میں فوج کے ایک اہلکارکی لاش پر اسرار طور پر اپنی بارک میں لٹکتی ہوئی پوئی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شب قریب 8بجے راجوری ٹاﺅن میں قائم آرمی سپلائی کور کیمپ میں تعینات سپاہی اروند سنگھ کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکور اہلکار نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔اس واقعہ کے حوالے سے پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے لاش اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کی ہے۔فوج نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی الگ سے تحقیقات کررہی ہے۔