تھنہ منڈی //جامع مسجد عید گاہ راجوری میں تحریک علمائے اہلسنت کے بینر تلے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے تمام شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ا س دوران مقررین نے کہاکہ اوقاف اسلامیہ سے جو ماہانہ وظیفہ ملتا ہے وہ نہ کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ علما کو وظیفہ نہیں دیا جارہا ہے ان کو جلدازجلد وظیفہ دیا جائے ۔علماء نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ شاہدرہ شریف سے گزارش کرتے ہوئے کہاکہ ان علمائے کرام کو معقول وظیفہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ نامور عالم دین کے ساتھ غلط فہمی کی بنیاد پر پولیس کی کی جانب سے ہراساں کے سلسلہ میں ایک وفد ڈی آئی جی راجوری سے ملاقی ہوا۔وفد نے ڈی ائی جی سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ڈی آئی جی صاحب نے وفد پورا یقین دلایا کہ اس سلسلہ میں انصاف کیا جائے گا ۔