جموں //آئندہ انتخابات سے قبل رائے دہندگان کے اندراج کے سلسلہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔جموں میونسپل کارپوریشن کے کانفرنس ہال میں منعقد کئے گئے اس بیداری پروگرام میں جموں مئیر چندر موہن گپتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ ڈپٹی میئر و دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہو ئے جموں میئر نے ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رائے دہندگان کے اندراج کے سلسلہ میں ایک بیداری مہم شروع کریں تاکہ اہل ووٹر اپنی رجسٹریشن کروا سکیں ۔جوائنٹ کمشنر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں اسٹنٹ کمشنر ،چیف اکائونٹ آفیسر ،نائب تحصیلدار (الیکشن )ودیگران بھی موجود تھے ۔اس کے بعد سیکریٹری جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سروال میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران طلباء کو ووٹروں کے اندراج کے سلسلہ میں بیدار کیا گیا ۔