سرینگر//مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے وزارت داخلہ کی سفارش پر1988بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بی پی انیش دیال سنگھ کو ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف تعینات کردیا ہے جبکہ 1988بیچ کے ہی آئی پی ایس آفیسراور سپیشل ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو راہول رسگوترا کو ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی بی پی اور سپیشل ڈی جی سی آئی ایس ایف نائنا سنگھ کو ترقی دیکر ڈی جی سی آئی ایس ایف تعینات کردیا ہے ۔اسی طرح وزارت داخلہ نے 20دسمبر2023کو منعقدہ سکریننگ کمیٹی کی سفارشات پر 1993کے AGMUTکیڈر آئی پی ایس آفیسردیپک کمار کو ڈی جی پی گریڈ (تنخواہ میٹرک پرلیول16)میں ترقی دی اور وہ یکم جنوری2024سے اس عہدہ پر فائض ہونگے ۔