عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// پٹیالہ ہائوس میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پیر کو یاسر احمد ڈار کو 16 جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ این آئی اے کی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسے گزشتہ ماہ این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اسپیشل این آئی اے جج) انجو بجاج چندانہ نے ایجنسی کے وکیل کی عرضیوں کو سننے کے بعد ڈار کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ عدالت نے بند کمرے میں سماعت کی۔36 دسمبر کو عدالت نے ڈار کی تحویل میں توسیع کی تھی۔10نومبر کی شام 7بجے کے قریب دہلی دھماکے میں کل 15 افراد ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے جو چلتی ہوئی ہنڈائی i20 کار میں ایک مبینہ خودکش بمبار عمر ان نبی کے ذریعے چلائی گئی تھی۔ NIA نے اب تک 73 گواہوں سے پوچھ گچھ کی ہے، جن میں قومی راجدھانی کو ہلا کر رکھ دینے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے بھی شامل ہیں۔دہلی پولیس، جموں و کشمیر پولیس، ہریانہ پولیس، اتر پردیش پولیس اور مختلف ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرتے ہوئے، NIA تمام ریاستوں میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔