عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//دہلی کی ایک خصوصی قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے)کی عدالت نے جمعہ کو دہلی دھماکہ کیس کے سلسلے میں دو ملزمین ضمیر احمد آہنگر اور طفیل احمد شاہ کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی۔ملزمان کو 10 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عرضیاں سننے کے بعد، عدالت نے این آئی اے کو مزید پوچھ گچھ اور تفتیش کے لیے ان کی تحویل جاری رکھنے کی اجازت دی۔دریں اثنا، عدالت نے دیگر دو ملزمان بلال ناصر ملہ اور یاسر احمد ڈار کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی کو تفتیش مکمل کرنے کے لیے 45 دن کی توسیع بھی دے دی۔اس توسیع سے این آئی اے کو تحقیقات کو آگے بڑھانے اور کیس سے متعلق ضروری قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت ملے گا۔