سرینگر/بلال فرقانی/ حکومت نے2 کشمیر اینڈمنسٹریٹو سروس افسران کو ترقیوں سے نوازا جبکہ3انڈر سیکریٹریوں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ کے مطابق’’ کے اے ایس ‘‘ سلیکشن گریڈ افسراں راج کمار تھاپا اور عبدالعزیز شیخ کو جون 2021سے سپیشل سکیل تنخواہ سطح13 میں ترقی کو منظوری دی گئی۔ محکمہ پھولبانی،باغات اور پارکوں کی انچارج انڈر سیکریٹری نگہت پروین کو تبدیل کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ میں انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ اپنی تقرری کے منتظر انڈر سیکریٹری راج کماری کو محکمہ پھو لبانی،باغات اور پارکوں کے انڈر سیکریٹری کا قلمدان سونپا گیا۔ انچارج انڈر سیکریٹری محمد اشرف کو محکمہ شہری ہوا بازی انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہی میڈیکل افسر ڈاکٹر پدما لہدول کو فوری طور پر2برسوںکیلئے جموں کشمیر تنظیم نو قانون کے تحت حتمی تعیناتی تک مرکزی زیر انتظام خطہ لداخ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن میں تقرری کے احکامات کے منتظر پرائیوٹ سیکریٹری غلام محمد وگے ،کو سکریٹری فروغ ہنر کے سیکریٹری کے ذاتی سیکشن میں تعینات کیا گیا۔