عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مہارت اور ٹیم ورک کے ایک شاندار مظاہرے میں، دہلی پبلک سکول سرینگر نے دون انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2023 میں فتح حاصل کی۔ ڈی پی ایس سری نگر کی باسکٹ بال ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں جی ڈی گوینکا کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اس کے بعد کوارٹر فائنل میں برن ہال اسکول اور سیمی فائنل میں ٹنڈیل بسکو اسکول کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کیں۔پرنسپل شفق افشاں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہمارے طلباء نے ایک بار پھر کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین وجے دھر نے ٹیم کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے کہا، “کھیل طالب علم کے کردار کی تشکیل اور ٹیم ورک اور نظم و ضبط جیسی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فائنل میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے سید مقتدیٰ اورہادی زرگر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازے گئے ۔دون انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2023، جس کا آغاز 30 اکتوبر کو ہوا اور اس میں سولہ ٹیموں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔