سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسری دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52ہزار 447تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 126افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ پھر تم گیا ہے۔ بدھ کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4404بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید 126افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 26جموں جبکہ 100کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 100متاثرین میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 98افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 100متاثرین میں سرینگر میں 51، بارہمولہ میں 11،بڈگام میں 12،پلوامہ میں 9،کپوارہ میں3، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 6، کولگام میں 1 اور شوپیان میں 1کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 1ہزار 685ہوگئی ہے۔ اس دوران بدھ کو کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی اور متوفین کی مجموعی تعداد 2241بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 26افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 26افراد میں 2بیرون ریاستوں اورممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 24افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثر ہونے والے 26افراد میں ضلع جموں میں 5،راجوری میں3،ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 6، کشتواڑ میں1،پونچھ میں 4، رام بن میں1، ریاسی میں 1جبکہ سانبہ اور ادھمپور میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 861ہوگئی ہے۔ جموں میں کسی کی موت وائرس سے نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی متوفین کی تعداد 2163بنی ہوئی ہے۔