سرینگر // پچھلے 15دنوں کے دوران کوروناوائرس کی دوسری لہر میں کمی کے بائوجود بھی وادی میں 29ہزار 90مریض گھر قرنطین میں ہیں جبکہ مقامی سطح پر رابطے میں آنے والے 27ہزار757افراد کے نمونے تشخیص کیلئے حاصل کئے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو وادی میں 33ہزار 276افراد گھر قرنطین میں تھے جو اب کم ہو کر 29ہزار 90 رہ گئے ہیں اور اسطرح پچھلے 15دنوں کے دوان گھر قرنطین میں بیٹھے افراد کی تعداد میں 4186کی کمی آئی ہے۔ وادی میں گھر قرنطین میں سب سے زیادہ 9816سرینگر میں بیٹھے ہیں جبکہ پلوامہ میں 7480کورونا مریض گھر میں بیٹھ کر علاج و معالجہ کرا رہے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق اننت ناگ ضلع میں سب سے کم 171افراد گھر قرنطین میں جبکہ بانڈی پورہ میں206، بارہمولہ میں 322، بڈگام میں 680، گاندربل میں 5107، کولگام میں 4422کپوارہ میں ب351جبکہ شوپیان میں 535افراد گھر قرنطین میں موجود ہیں جبکہ اس دوران کورونا متاثرین کے رابطے میں آنے والے 27757افراد میں اننت ناگ میں 168، بانڈی پورہ میں 183، بارہمولہ میں 247، گاندربل میں 4978، کولگام میں 4100، کپوارہ میں 351، پلوامہ میں 7231، بڈگام میں 680، شوپیان میں 478جبکہ سرینگر ضلع میں کورونا متاثرین کے رابطے میں آنے والے 9730افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔