جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور جس طرح نئے کیس سامنے آتے جا رہے ہیں اس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متاثرین کی تعداد جلد ہی 40 لاکھ کا ہندسہ پار کر جائے گی ۔ دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 39لاکھ28ہزار531 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 2لاکھ73ہزار957 افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں ۔امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12لاکھ83ہزار846 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77ہزار178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30201 افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور اب تک 2،17،185 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،22،857 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26251 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،887 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،74،918 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 168551 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7369 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 211364 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 31241 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 135569 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3689 افراد ہلا ک ہوگئے ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک
ایران میں 104691 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6541 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ روس میں کورونا کے کیسز ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 187859 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1723 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔