نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ – 19‘کے بڑھتے قہر کے درمیان دنیا میں اس وبا سے اب تک 17.74 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 8.12 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 8 1259797 افراد متاثر جبکہ 17 لاکھ 74 ہزار 130 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 334830 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرا ملک ہندوستان ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 98.07 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 2.68 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 153 ہوگئی ہے ۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75.04 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ جان لیوا وباسے 191570 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30.47 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 54559 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں 26.19 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر اور 63235 مریض فوت ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں اب تک 23.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 71217 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ ترکی میں اب تک 21.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 20135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 20.56 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 72370 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں جان لیوا وبا سے 18.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 50122 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے 16۔71 لاکھ سے زائد کیسز اور 31145 ا مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 16.03 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 42374 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 کے اب تک 15.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 42668 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں اب تک 13.89 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 122855 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں وائرس کے 12.61 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں اور 27147 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 12 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 54814 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوکرین میں 10.61 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 18555 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 10.07 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 37474 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا کا نیا اسٹرین،سخت پابندیاں نافذ
پریٹوریا// جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے ملک میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کرفیو بڑھانے اور ماسک اصولوں سمیت سخت پابندیاں نافذ کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔صدر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق نئے کورونا اسٹرین کی یہ پہلی لہر ہے اور اس سے متعدد لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لئے حکومت نے کرفیو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدت رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی ماسک پہننا اب لازمی ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ مہینے تک جرمانے یا سزا یا دونوں ہی ایک ساتھ بھگتنا پڑے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آخری رسومات کو چھوڑ کر عوامی تقریب 14 دن کے لئے ممنوعہ رہیں گی اور شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔نئی پابندیوں کو 15 جنوری تک کے لئے نافذ کیا گیا ہے اور اس کے بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔جنوبی افریقہ میں کورونا انفیکشن کے اب تک 1011871 معاملے سامنے آئے ہیں اور 27071 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے ۔
امریکہ میں اب تک 21 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایاگیا
واشنگٹن// امریکہ میں اب تک 21 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے ڈاٹا نے اس کی اطلاع دی۔سی ڈی سی کی پیر ی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2127143 لوگوں نے اب تک کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ ڈاٹا کے مطابق امریکہ میں 11445175 خوراک تقسیم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق یہاں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 334000 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے ۔