جنیوا// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے14.86سے زائد لوگ جان لیوا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 4.59 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں8641521افراد کو متاثر کیا ہے اور 459474افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 متاثرین کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔
امریکہ میں اب تک2220961افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور119112افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک1032913افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 48954افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس میں بھی کووڈ 19 کا وبا پھیلنا جاری ہے اور اب تک 568292افراد اس سے متاثر ہو ئے ہیں اور اس وبا سے 7831 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ وہاں اب تک303285افراد اس وبا سے متاثر اور 24546افراد اس وبا سے متاثر اور42546افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔اسپین میں اب تک245575افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28315افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ۔ اب تک238011افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34561افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84494افراد وبا سے متاثر اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 196083افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29620افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔جرمنی میں 190299افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8887 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ پیرو میں اس وبا کی وجہ سے244388افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7461 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 185245افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4905 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ،مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ یہاں200262افراد وبا متاثر ہوئے ہیں جبکہ 9392 افراد اس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں20394افراد بلجیم میں 9695 ، کینیڈا میں 8408 ، نیدرلینڈ میں 6100 ، سویڈن میں 5053 ، ایکواڈور میں 4156، سوئٹزرلینڈ میں 1956، آئرلینڈ میں 1714اور پرتگال میں 1527 افراد ہلاک ہوئے ۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں 165062افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3229 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔