جنیوا // جان لیوا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں 4.64 لاکھ سے زائد افرادکی اس وبا کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد87.70لاکھ سے زیادہ ہے ہوچکی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 8770629 افراد کو متاثر کیا ہے اور46404 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمارکے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک 2254662افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 119719افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن اس عرصے میں 1022 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ اب تک 1032913افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 49976افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ ۔19 کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک576162افراد متاثر ہوئے ہیں۔