گول//گزشتہ مارچ18کو علاقہ دلواہ میں بعد دوپہر ایک سڑ ک حادثہ میں زخمی ہونے والا شہری موت کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے اور بیہوشی کی حالت میں جموں میڈیکل کالج سے رخصتی ہوئی اور بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے ۔ آج رشتہ داروں نے علاقہ دلواہ میں بیمار کو چارپائی لے کر سڑ ک پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم بے یارو مدد گار پڑے ہوئے ہیں ،زخمی محمدمظفر ولد بشیر احمد ساکنہ دلواہ کی حالت نہایت ہی ابتر ہے اور غریبی کی وجہ سے کوئی علاج نہیں کر پارہا ہے ۔ زخمی شہری کے رشتہ داروں نے زخمی محمدمظفر کو چارپائی لے کرچوکی سنگلدان لے جایا گیاجہاں پرانہوں نے پولیس سے انصاف کی مانگ کی اور قصوروارکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ زخمی محمدمظفر کافی غریب ہے علاج کے لئے پیسہ نہیں ہے ۔ اب تک لوگوںنے مدد کی لیکن اب کچھ نہیں ہو پا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قصوروار کھلے عام گھوم رہا ہے لیکن زخمی کو انصاف نہیں مل رہا ہے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زخمی محمدمظفر کا بھر پور علاج کیا جائے اور اس کو مالی مدد بھی کی جائے تا کہ وہ آگے کی زندگی آسانی سے بسر کر سکے ۔