پونچھ//آئین ہند کی دفعہ 35اے پر ریاستی گورنر کے موقف کی سراہناکرتے ہوئے نیشنل کانفرنس یوتھ کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کہاکہ حکومت ہند جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق پونچھ میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جان نے کہاکہ اگر اس دفعہ کی تنسیخ یا ترمیم ہوئی تو اس کے ریاست میں خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کو حاصل خصوصی درجے کا تحفظ کرے ۔انہوں نے کہاکہ گورنر کا یہ موقف قابل سراہناہے کہ ریاست میں عوامی حکومت منتخب ہونے تک سپریم کورٹ میں اس دفعہ پر سماعت روک دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے حالات میں بہتری نیشنل کانفرنس ہی لاسکتی ہے اور آئندہ چنائو میں راجوری پونچھ سے سبھی نشستوں پر پارٹی جیت حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اس دفعہ کے ساتھ لوگوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں جس کی تنسیخ یا ترمیم جذبات سے کھلواڑ ہوگااوراس سے برے نتائج برآمد ہوںگے۔بیان میں دعویٰ کیاگیاہے کہ سابق جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ چوہدری بدر دین کالس ، سابق بی ایس ایف انسپکٹر محمد فرید بھٹی اور دیگرلوگ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے ۔اس موقعہ پر ضلع صدرباغ حسین راٹھور، سید خورشید شاہ ، سراج دین ، ہزارہ سنگھ ، سرجن سنگھ ، نریندر سنگھ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔