لکھنؤ// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کے واسطے مرکزی حکومت کی طرف سے جلد ہی ایک مراعاتی اسکیم شروع کرنے کی نوید سنائی ہے ۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں تاجروں کے ساتھ 'اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور' میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی طاقت اور ضرورت کو سمجھتی ہے ۔ اگر نجی اور سرکاری شعبے مل کر کام کریں تو ہندوستان جلد ہی دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بن جائے گا۔یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ نے اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور میں سرمایہ کاری کے لیے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔