ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی صدارت میں جمعہ کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں آنے والی ضلع ڈیولپمنٹ کارڈی نیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس (DISHA) ،جو کہ رواں ماہ کی 24تاریخ کو جموں میں منعقد ہو رہی ہے،کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ضلع میں مختلف شعبوں میں لاگو کی جارہی مختلف اسکیموں بشمول سرکاری محکموں میںبائیو میٹرک حاضری نظام لاگو کرنے،اندرا گاندھی نیشنل ڈسیبلٹی سکیم، سکالر شپ سکیم،مہاتما گاندھی نیشنل دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ، پردھان منتری گرام آواس یوجنا ،سوچھ بھارت مشن (SBM)،نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام،پسوچھ بھارت مشن گرامین،نیشنل رورل ڈرنکنگ واٹر پروگرام ،واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام ،ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس ماڈرنائزیشن پروگرام ،نیشنل ہیلتھ مشن ، سرو شکھشا ابھیان ،انٹیگریٹڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ سکیم ،مڈ ڈے میل سکیم، پردھان منتری اُجولا پروگرام، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا وغیرہ پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے مالی حصولیابیوںکا طویل جائزہ لیا ۔ ڈی سی نے کہا کہ سرکار نے ریاست خصوصاً دور دراز علاقوں کی ترقی کے لئے متعدد پروگرام اور سکیمیں لاگو کی ہیں۔انہوں نے افسروں کو ایمانداری اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل بر وقت یقینی ہو سکے۔ انہوں نے افسروں کو ضلع کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے باقاعدگی سے دورہ کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ محمد حنیف ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پون پریہار ،ایس ڈی ایموں ، اے ڈی پلاننگ، سی ایم او، پی ایم جی ایس وائی ،ایگزیکٹو انجینئروں کے علاوہ ضلع کے دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔