عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اننت ناگ کے گنجی واڑہ علاقے میں منگل کی سہ پہرتیزہوائیں چلنے کے دوران ایک درخت گرنے کے المناک واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد2ہو گئی کیونکہ ایک خاتون نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیاجبکہ اس کاشوہر منگل کوہی لقمہ اجل بن گیاتھا۔اننت ناگ کے براری آنگن شانگس کے رہنے والے میاں بیوی کو منگل کے روز اس وقت شدید چوٹیں آئیں جب اننت ناگ قصبے کے گنجی واڑہ علاقے کے قریب تیز ہواؤں سے اکھڑا ہوا درخت ان پر ٹکرا گیا۔حکام نے بتایا کہ محمد رفیق خان کی اہلیہ مرینہ بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
حکام نے بتایا کہ محمد رفیق خان کومنگل کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیاگیاتھا لیکن وہ دم توڑبیٹھا جبکہ ان کی اہلیہ مرینا تشویشناک حالت میں زیر علاج تھی،اوربدھ کی صبح وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔پولیس نے پہلے ہی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔