بارہمولہ // سرحدی قصبہ اوڑی کا داراکنجن پسیرن علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ سال کے تیز بارشوں کے دوران پسیاں گر آنے سے پانی سپلائی کی پائیپیں ٹوٹ گئیں تھیں جس کے نتیجے میں علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگیا تھا لیکن آج تک نئی پائپیں نہیں بچھائی گئیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ عرفان احمد چک نامی ایک سماجی کارکن نے کشمیر عظمیٰ کوبتایاکہ متعلقہ محکمہ علاقے کو پینے کا صاف پانی دستیاب رکھنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے اور لوگ صاف پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ اس معاملے میں متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اورمتعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کاصاف پانی فرہم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے ۔