عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر میں خواتین کو آٹوموٹیو اور الیکٹرک وہیکل (EV)ٹیکنالوجی میں مہارت دینے کیلئے ایک اہم اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی تجویز پیش کی گئی ہے، جسے KMTTMIنے Confederation of Indian Industry Jammu & Kashmir Chapter کے اشتراک سے حکومت کو ارسال کیا ہے۔ یہ تجویز سرینگر کے گوگجی باغ میں واقع گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شفقت آرا کو پیش کی گئی۔اس مجوزہ پروگرام کا مقصد خواتین کیلئے صرف مخصوص (Women-only)تربیتی کورسز شروع کرنا ہے، جن میں گاڑیوں کی مرمت، دیکھ بھال، ڈائگناسٹکس اور جدید ای وی ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ پروگرام کے تحت خواتین کو نہ صرف تکنیکی مہارت دی جائے گی بلکہ انہیں روزگار کے مواقع اور خود روزگار (entrepreneurship)کی طرف بھی راغب کیا جائے گا۔اس اقدام کی قیادت عفیر اعجاز کتاب کر رہے ہیں، جو Kitab Mobility Private Limited کے بانی اور سی آئی آئی جے اینڈ کے اسکل ڈیولپمنٹ پینل کے کنوینر بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹوموٹیو انڈسٹری ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے، جہاں روایتی انجنوں کی جگہ الیکٹرک موبیلیٹی تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور کشمیر کی خواتین کو اس تبدیلی کا حصہ بننا چاہیے۔مجوزہ تربیتی پروگرام میں چار بنیادی شعبے شامل ہوں گے۔ تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو عملی امتحان اور مہارت کے جائزے کے بعد سرٹیفکیشن دیا جائے گا۔