جموں//وزارت اقلیتی امور برائے لیڈرشپ ڈیولپمنٹ ،مائنارٹی وومن کی جانب سے ادہم پورضلع کی پنچایت رٹھیان کے مڑال گائوں میں نئی روشنی سکیم کے تحت اقلیتوںودیہی خواتین کیلئے منعقدہ چھ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیرہوگیاہے۔تربیتی پروگرام ڈسٹی چیوٹ اینڈ ہینڈی کیپڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈی اے ایچ ڈبلیواے ) نے منعقدکیاتھاجس کامقصد دیہی خواتین اورناخیزافرادمیں صلاحیتوں اورہنرکوفروغ دیناتھا۔اس دوران ریسورس پرسنز نے لیڈرشپ ، ایجوکیشنل ایمپاورمنٹ ،ہیلتھ اورصفائی ،سوچھ بھارت، فائنانشل سسٹم، لائف سکلز،لیگل رائٹس ،ڈیجیٹل لٹریسی اورایڈوکیسی کے موضوعات پرتفصیلی طورخیالات کااظہارکیا۔اس دوران اقلیتی اموراوردیگرسرکاری محکموں کی بہبودسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اس دوران کیمپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر ،اگریکلچر،ہارٹیکلچر اورالائیڈمحکموں کے ماہرین وعہدیداران نے شرکت کی۔اس موقعہ پراختتامی تقریب میں چیف ہارٹیکلچرافسر بی وی گپتا مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں میں چیک بطور سٹیفن تقسیم کیا۔اس دوران چیف ہارٹیکلچرافسرنے خواتین کے مسائل کے ساتھ ساتھ محکمہ باغبانی کی سکیموں سے متعلق تفصیلی لیکچربھی دیااورتربیت حاصل کرنے والے افراد کی ستائش کی اوران سے کہاکہ وہ خودروزگارکے لئے مختلف محکموں کی سکیموں سے مستفیدہوں۔انہوں نے ڈی اے ایچ ڈبلیواے کی خواتین کیلئے سکیموں کی عمل آوری کے سلسلے میں کاوشوں کوسراہا۔اس موقعہ پر ڈی اے ایچ ڈبلیواے کے چیئرمین ۔ایس ایس سمبریا نے ضلع انتظامیہ بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمار کا تعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس دوران تربیت یافتگان میں لٹریچرکٹس جن میں ٹریننگ موڈلیوز جووزارت اقلیتی امورنے تجویزدیاہے دیاگیااوراسے تربیتی پروگرام کے دوران لانچ کیاگیا۔اس دوران ریسورس پرسنز میں گیتادیوی اورنیلم دیو ی تھیں جبکہ آیوشی بلاوریہ بیچ کوآرڈی نیٹرتھیں۔