عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقعہ پر سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جامع ترقی کیلئے جدید اختراعات اور جدت طرازی انتہائی ضروری ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ہرسال 11مئی کو منائے جانے والے ٹیکنالوجی کے قومی دن 2026کے موقع پرلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پراپنے ایک پوسٹ میں لکھاہے کہ میں سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کو ہندوستان کی قابل ذکر ترقی کو آگے بڑھانے میں ان کی انتھک کوششوں کے لیے سراہتا ہوں۔جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر نے مزید لکھاکہ خلائی تحقیق سے لیکر جدید اختراعات تک، ان کی شراکتیں ملک کو مضبوط کرتی ہیں اور عالمی سطح پر ہندوستان کے قد کو بلند کرتی رہتی ہیں۔