رام بن /ادہمپور
رام بن // ریاست کے باقی اضلاع کی طرح ضلع رام بن میں بھی ضلع ہیڈ کواٹر پر رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک زور دار احتجاج ہوا – گذشتہ دو ماہ سے لگاتار احتجاج کر رہے رہبر تعلیم اساتذہ اپنی تنخوائوں کی ڈی لنک کا مطالبہ کر رہے ہیں .یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے چیئر مین فاروق احمد تانترے کی قیادت میں سرینگر میں تین جون کو ایک ایگزکیٹیو اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں عید تک احتجاجی کلینڈر جاری کیا گیا تھا ۔ اس احتجاجی کلینڈر کے عین مطابق 13جون کو ضلعی سطحی احتجاجی پروگرام دیا گیا تھا -اس پروگرام کے تحت ضلع رام بن کے تعلیمی زون بانہال ، کھڑی ، اکھڑال ، رام بن، گول اور بٹوت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی ۔ احتجاجی اساتذہ میں خواتین اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ احتجاجی اساتذہ مخلوط سرکار کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے علاوہ ریاست کے اکتالیس ہزار اساتذہ کے حق میں ساتویں پے کمیشن سے باہر رکھنا ایک تانا شاہی حکم ہے اور اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا – اس موقع پر احتجاجی اساتذہ سے مقررین نے کہا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم اساتذہ کے مسائل کو حل کر نے کے لئے دن رات میدان عمل میں محو جستجو ہیں۔اْنہوں نے اتحاد پر اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوہے کہا کہ اساتذہ کا اتفاق و اتحاد ہی اس لڑائی کو جیت سکتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ عید تک اساتذہ ہڑتال پر ہیں اور عید کے روز سرینگر ریاست کے تمام اساتذہ جمع ہو کر عید کو بطور بلیک ڈے منائیں گے۔ مظاہرین سے بولتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اساتذہ میں مستقلی کے آڈر تقسیم کر نے والے وزرا ء آج اپنے بانٹے گئے آڈروں کو جعلی بتا رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ہی آڈرز اور موجود سرکار میں شامل پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی طرف سے شروع کی گئی پالیسی کو آج اْن کے کیبنٹ وزیر غلط بتا رہے ہیں جو قابل شرم اور افسوس ناک ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک نہ اْن کی تنخواہ ساتویں پے کمیشن کے مطابق واگذار کی جاتی ہے اور مرکز سے کاٹ کر اْنیں سٹیٹ بجٹ کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاتا ہے اْن کا احتجاج جاری رہے گا ۔ اس موقعہ پر فورم ضلع صدر رام بن فاروق رونیال ، نائب صدر تیرتھ سنگھ ، جنرل سیکریٹری شفقت نثار ،صوبائی صدر جموں آفتاب ملک ، ریاستی فورم میڈیا انچارچ ایم اے وانی ، چیف الیکشن کمیشنر شکیل زوہد ، مشتاق ملک ، اختر عباس وغیرہ موجود تھے۔
ریاسی
زاہد ملک
ریاسی//ریاست کے دیگراضلاع کی طرح ضلع ریاسی میں بھی ضلع ہیڈ کواٹر پر رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک زور دار احتجاج زیر قیادت جے کے آر ا ی ای ٹی ایف یونٹ ریاسی کے صدربہادرسنگھ رسیال منعقد ہوا اور ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلع کے تمام تعلیمی زونوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کیجن میں خواتین اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ریلی مین بازار سے شروع ہوکر ڈی سی آفس تک پُر امن طور سے پہنچ گئی ،جہاں احتجاجی اساتذہ نے اے ڈی سی کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ احتجاجی اساتذہ مخلوط سرکار کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے علاوہ ریاست کے اکتالیس ہزار اساتذہ کے حق میں ساتویں تنخواہ کمشن لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر احتجاجی اساتذہ سے مقررین نے کہا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم اساتذہ کے مسائل کو حل کر نے کے لئے دن رات میدان عمل میں محو جستجو ہیں -اْنہوں نے اتحاد پر اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا اتفاق و اتحاد ہی اس لڑائی کو جیت سکتا ہے – اْنہوں نے کہا کہ عید تک اساتذہ ہڑتال پر ہیں اور عید کے روز سرینگر ریاست کے تمام اساتذہ جمع ہو کر عید کو بطور بلیک ڈے منائیں گے – مظاہرین سے خطاب کرتیہوئے بہادر سنگھ رسیال نے کہا کہ اساتذہ میں مستقلی کے آڈر تقسیم کر نے والے وزرا ء آج اپنے بانٹے گئے آڈروں کو جعلی بتا رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے -اْنہوں نے کہا کہ اپنے ہی آڈرز اور موجود سرکار میں شامل پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی طرف سے شروع کی گئی پالیسی کو آج اْن کے کیبنٹ وزیر غلط بتا رہے ہیں جو قابل شرم اور افسوس ناک ہیں – اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک نہ اْن کی تنخواہ ساتویں پے کمیشن کے مطابق واگذار کی جاتی ہے اور مرکز سے کاٹ کر اْنیں سٹیٹ بجٹ کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاتا ہے اْن کا احتجاج جاری رہے گا۔
کشتواڑ
کشتواڑ//ساتویں تنخواہ کمیشن لاگو کرنے کے مطالبہ کو لیکر سرو شکھشا ابھیان کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کے جموں و کشمیر رہبر ء تعلیم ٹیچرس فورم ضلع یونٹ نے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی اساتذہ ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے کے علاوہ وزارت فروغ انسانی وسائل سے انکی تنخواہ کو ڈی لنک کرنیکا مطالبہ کر رہے تھے۔دریں اثنا مظاہریں نے ڈاک بنگلہ کشتواڑ سے ڈی ڈی سی کشتواڑ کے دفتر تک ایک پُر امن ریلی نکالی ،جہاں پر مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔ریلی میں ضلع کے تمام سات زونوں کے نمائندوں /اساتذہ نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کو اُجا گر کیا ۔ریلی سے محمد حفیظ، مدثر وانی، جعفر کوتوال، ماجد مٹو، ذاکر کین ،مشرف شبیر،غلام حسن،ریاض ملک، رمضان و دیگران نے بھی خطاب کیا۔