کپوارہ// کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں سو موڈارئیورو ں نے خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔کرالہ پورہ گزریال سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ مذکورہ سڑک گا ڑیو ں کے لئے ناقابل آمد و رفت بن گئی ہے ۔کرالہ پورہ کے سومو ڈارئیورو ں نے کہا کہ انہو ں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا لیکن تا حال انہو ں نے سڑک کی مرمت کے لئے کوئی بھی اقد ام نہیں کیا ۔ان ڈرائیوروںنے بدھ کے روز ہلشری کے دوران خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا اور اس میں گہرے گڑھے بھر دیئے ۔انہو ں نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال مذکورہ سڑک پر میگڈم بچھایا گیا لیکن یہ میگڈم چند ہی ماہ کے بعد اکھڑ گیا کیونکہ میگڈم بچھانے کے دوران نا قص مواد کا استعمال کیا گیا تھا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ سڑک کے کنارو ں پر ڈرینج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ موسلا دھار بارشو ں کے پانی نے سڑک کی رہی سہی کسر پوری کر دی تاہم محکمہ خواب خرگوش میں مست ہے ۔