عظمیٰ نیوزسروس
چندی گڑھ//حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم نے حکومت ہند کی وزارت اعلیٰ تعلیم سے درخواست کی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ،پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ،گرونانک دیویونیورسٹی امرتسرسے منسلک کالجوں کو بی بی اے ،بی سی اے،اوردیگرپیشہ ورانہ کورسوں کیلئے کل ہندٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل میں ایپلائی کرنے کیلئے ایک سال کاوقت دیاجاناچاہیے اور آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قواعدوضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31مارچ 2025تک بڑھائی جانی چاہیے۔کالج ایجوکیشن محکمہ کی نوٹیفیکیشن کے مطابق 7مارچ2024کومنسلک کالجوں سے اس سلسلے میں نمائندگی وصول کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔یہ کالج بی بی اے،بی سی اے کورس منظوری کے بعدگزشتہ 20سے25برس سے چلارہے ہیں اورآل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ان کااحاطہ نہیں کیاگیاتھا۔اس سے قبل بھی ڈاکٹر انشو کٹاریہ فیڈریشن آف سیلف فائنانسنگ انسٹی ٹیوشنزکے صدر نے آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے درخواست کی تھی کہ اے آئی سی ٹی ای1987میں پاس کیاگیا اور تب سے بی بی اے اوربی سی اے اس کا کبھی حصہ نہ تھے ۔اب چاردہائیوں بعداچانک بی بی اے ،بی سی اے کالجزکواس دائرے میں لاناصدمہ ہے۔پنجاب،پنجابی اور گورونانک دیویونیورسٹیوں سے منسلک کالجوں نے اس پرتشویش کااظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ اس سے قومی تعلیمی پالیسی2020کانفاذمتاثر ہوگا۔