جموں//صنعت وتجارت کے وزیرچندرپرکاش گنگانے کہاہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں بہترسڑک رابطے مہیاکرانے کیلئے وعدہ بندہے ۔ان خیالات کااظہاروزیرموصوف نے رام گڑھ تاچک بانااور چک سلاریاں اورسمیل پورتادیرہ سڑکوں پرتارکول بچھانے کے کام کاافتتاح کرنے کے موقعہ پرکیا۔اس کام پرایک کروڑروپے صرف کئے جائیں گے جس کی لمبائی چارکلومیٹربتائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بہترسڑک رابطے دستیاب کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کودرپیش پریشانیوں کاازالہ کیاجاسکے۔اس دوران لوگوں نے وزیرموصوف کوآگاہ کیاجس پروزیرنے متعلقہ انتظامیہ کولوگوں کے مسائل کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔چندرپرپرکاش گنگانے افسران سے وقت مقررہ کے اندرترقیاتی کاموں کومکمل کرنے کیلئے کہااورلوگوں سے کہاکہ وہ مرکزی اورریاستی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔