عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر / / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعہ کویہاں درگاہ حضرت بل میں دو یادگاری دروازوں باب السلام اور باب النور کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ درگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور زائرین کے تجربے کو بڑھاتے ہوئے ورثے کے تحفظ میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ دونوں دروازے فنی خطاطی اور جمالیاتی تزئینات کے ساتھ تعمیر کئے جا رہے ہیں جن کی کل لاگت 1 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار روپے ہے جس میں ہر گیٹ کا تخمینہ 64.84روپے لاکھ ہے۔ایم ایل ایتنویر صادق نے اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تعمیر بہت جلد مکمل کی جائے گی ، درگاہ حضرت بل میں جموں و کشمیر اور دوسری جگہوں سے بھی زائرین آتے ہیں، یہ سیاحت کے نقطہ نگاہ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔