ریاض//سعودی حکومت نے2023 کے موسمِ حج کے لیے 58 ممالک کے عازمین کی آمد کوآسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اس کیلئے سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طور براعظم یورپ، امریکااور آسٹریلیا کے عازمین کیلئے hajj.nusuk.sa پلیٹ فارم کا آغازکیا ہے۔سعودی وزارت حج نے کہا کہ نئی سروس ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، سفری ٹکٹ بک کرانے اور ای پیمنٹ کے ساتھ ساتھ حج سے متعلق خدمات جیسے رہائش، کھانا، پروازیںاور رہ نمائی کے پیکج منتخب کرنے کے قابل بناتی ہے۔اس پلیٹ فارم سے فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، نیدرلینڈز بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزر لینڈ، قبرص، ڈنمارک، وینزویلا، یوکرین، ناروے، ٹرینی ڈاڈ اور ٹوباگو، فن لینڈ، کولمبیا، آئرلینڈ، رومانیہ، کروشیا، نیوزی لینڈ، سربیا، پرتگال، پولینڈ، ہنگری، پاناما، میکسیکو، چلی، پیرو، کیوبا، گوئٹے مالا، یوراگوئے اور نکاراگوا کے عازمینِ استفادہ کرسکیں گے۔