مینڈھر //گزشتہ روز سرنکوٹ کے بفلیاز علاقہ میں پولیس گاڑی کو پیش آئے حادثے میں لقمہ اجل ہوئے پولیس اہلکار کو مینڈھر سب ڈویژں کے نکہ منجہاڑی علاقہ میں پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔سرنکوٹ میں ہوئے سڑک حادثے کی وجہ سے ایس ایس پی کے قافلے کیساتھ موجود پولیس اہلکار شعیب احمد خان سکنہ نکہ منجہاڑی کی دیگر ایک اہلکار کے ساتھ ہی موت واقعہ ہو گئی تھی ۔اس دوران پولیس کی جانب سے شہید پولیس اہلکار کو شاندار خراج عقیدت پیش کی گئی ۔اس دوران ایڈیشنل ایس پی پونچھ ،ایس ڈی پی او مینڈھر ،نائب تحصیلدار ہرنی ،ایس ایچ او ہرنی ،ایس ایچ او مینڈھر کیساتھ ساتھ کئی سیول انتظامیہ کے آفیسران ،ملازمین ،مقامی معززین ،سیاستدانوں اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔پولیس اہلکار کی ہوئی حادثاتی موت پر کئی سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ان کی وفات پر نثار خان ،مرتضی خان ،رحیم داد ،رشید قریشی ،پروین سرور خان ،محمد عظم ساگر ،معروف خان ،ایڈوکیٹ ندیم خان ،وسیم احمد خان ،بی ڈی سی ممبر امان اللہ چوہدری ،عمران ظفر ،انجینئر واجد بشیر ،باجی فاروق چوہدری ،طاہرہ جبین ،ڈاکٹر شہزاد ملک ،مسرت جبین ،شمیم اختر ،قیوم خان ودیگران نے گہرے دکھ کاظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔