کٹھوعہ // جے اینڈ کے یونائیٹڈ سکول ٹیچرس ایسو سی ایشن کی جانب سے اتوار کے روز یہاں ایس کے فارم کٹھوعہ میں ایک کانفرنس کا اہتمام زیر مشترکہ قیادت ہری سنگھ ، راجیو کمار، روپ چند، راج کمار، بیر حسین ،شنکر سنگھ اور دھرم پال کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق کانفرنس میں موجودہ تعلیمی منظر اور ٹیچنگ کیمونٹی کے مسائل پر مباحثہ کیا ۔کانفرنس میںمتعدد قرار داد پاس کی گئی ،جن میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو کیا جائے ،جس کی رو سے کسی بھی سرکاری مازم کو جو کہ سرکاری خزانہ سے تنخواہ لیتے ہوں ،کو اپنے بچوں کو لازمی طور سے سرکاری سکولوں میںداخلہ لینا ہوگا۔کانفرنس میں اساتذہ و ماسٹروں کی تنخواہوں کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو واگُذار کرنے اور سات مہینوں کی بقایا تنخواہ فوری طور واگُذار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ جن اساتذہ، ماسٹروں ،ہڈ ماسٹروں اور لیکچراروں نے دور دراز علاقوں میں اپنی مدت پوری کی ہو ،انکو تبدیل کیا جائے ۔باقی ماندہ RRETs کو گریڈ سیکنڈ میں منتقل کرنے اور ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت انکی بقایا تنخواہ کو واگُذار کیا جائے۔اجلاس میں تمام لیکچراروں ،ہیڈ ماسٹروں و غیرہ کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ،جو کہا بھی تک اپنے تنخواہ گریڈ میں کام کر رہے ہیں۔بعد ازاں ، زون کمیٹی کی تشکیل د ی گئی،جو دھرم پال انگرال بطو صدر، بیر حسین نائب صدر، نریش سنگھ خزانچی، بھجن سنگھ نائب صدر ،جیوتی پرکاش بطو رآرگنائزر اور بلبیر راج بطور سیکرٹری پر مشتمل ہے۔کانفرنس میں بتایا گیا کہا اگر انکے مطالبات 10 جون2019 تک پورے نہیں کئے گئے تو وہ 11 جون 2019کو پریس کلب میں احتجاج کریں گے۔کانفرنس سے خطاب کرنے والوںمیں گنیش دت، رمیش چند،نوین کمار و دیگران بھی شامل تھے۔