جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندرموہن گپتانے سوچھ بھارت کمیٹی ،پبلک ہیلتھ سینی ٹیشن کمیٹی اور سوشل جسٹس کمیٹی جے ایم سی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کے ناموں کااعلان کیاہے۔اس دوران میٹنگ میں ڈپٹی میئرپورنیما،کمشنرجے ایم سی پنکج مگوترہ ،سیکریٹری جے ایم سی سنیناشرما موجودتھے۔مذکورہ کمیٹیوں کی جنرل فنکشنس کمیٹی اورفائنانس پلاننگ کمیٹی کی سربراہی میئرجبکہ ہاﺅسنگ فارآل کمیٹی اورسکل اپ گریڈیشن اینڈسیلف ایمپلائمنٹ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی میئرکریں گی۔سوچھ بھارت کمیٹی برائے وارڈنمبر67 کےلئے سورج پرکاش، پبلک ہیلتھ سینی تیشن کمیٹی کےلئے بلدیوسنگھ ،کونسلر وارڈنمبر56 اورسوشل جسٹس کمیٹی کےلئے کونسل وارڈنمبر12 جیت کمار چیئرپرسن ہوں گے۔